ٹیلر سوئفٹ کی 7 ویں البم ’’لورز‘‘ رواں سال 23 اگست کو ریلیز کی جائے گی

لاس اینجلس : امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی 7ویں البم ’’لورز‘‘ رواں سال 23اگست کو ریلیز کی جائے گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹیلر سوئفٹ نے انسٹاگرام پر اپنی 7 ویں البم کے نام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ البم 23اگست کو ریلیز کی جائے گی جبکہ اس البم کے پہلے گانے ’’می‘‘ کے بعد دوسرا گانا ’’یو نیڈ ٹو کام ڈائون‘‘ بھی ریلیز کر دیا گیا ہے اور انہیں البم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ رومانوی گانے صرف خوشی کے مواقع پر ہی نہیں ہوتے بلکہ یہ اداسی، تنہائی، تنازعات اور زندگی میں ہونے والے مختلف معاملات پر بھی مبنی ہوتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 18 جون 2019

Share On Whatsapp