انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں اضافہ

نیویارک۔ : انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخ ایک ہفتے کی بلند ترین سطح پر رہے جس کی وجہ سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ اور اجناس مارکیٹ میں تیزی ہے۔ایکسچینج میں روئی کے دسمبر کے لیے امریکی سودے 0.67 سینٹ (1 فیصد) اضافے کے ساتھ 66.42 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔مارکیٹ میں روئی کی کل 35096 گانٹھوں کا کاروبار ہوا جو گزشتہ روز کے مقابلے میں 916 گانٹھیں زیادہ ہیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 18 جون 2019

Share On Whatsapp