Shoaib Malik Breaks Silence On Viral Video

شعیب ملک کی وائرل ہونے والی ویڈیو پر وضاحت

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو 13 جون کی ہے، 15 جون کی نہیں:سابق کپتان

لندن : قومی کرکٹر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ 20 سال سے پاکستان کے لیے کرکٹ کھیل رہا ہوں، افسوس ہے ذاتی زندگی کے بارے میں وضاحتیں دینا پڑ رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کرکٹر شعیب ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تمام کھلاڑیوں کی جانب سے عوام اور میڈیا سے درخواست کی کہ ہمارے خاندان سے متعلق احترام کو ملحوظ رکھیں۔شعیب ملک نے کہا کہ ہماری مرضی کے بغیرغیراہم معاملے میں نہ گھسیٹا جائے، ایساردعمل کسی طورصحیح نہیں ہے۔
قومی کرکٹر شعیب ملک نے کہا کہ 20 سال سے پاکستان کے لیے کرکٹ کھیل رہا ہوں، افسوس ہے ذاتی زندگی کے بارے میں وضاحتیں دینا پڑ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو 13 جون کی ہے، 15 جون کی نہیں،
اس سے قبل پی سی پی نے بھی کہا تھا کہ میچ کی رات کسی کھلاڑی نے کرفیو ٹائم کی خلاف ورزی نہیں کی۔
ادھر فاسٹ باﺅلر محمد عامر نے بھی ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ شائقین پرفارمنس پر تنقید کرنے کا حق رکھتے ہیں مگر کھلاڑی کے لیے نازیبا الفاظ استعمال نہ کریں، ٹیم کم بیک ضرور کرے گی عوام کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔
                                           

تاریخ اشاعت : منگل 18 جون 2019

Share On Whatsapp