Man Who Paid $9,100 For A Florida Villa Actually Bought 30cm-Wide Strip Of Lawn

بنگلے کے لیے 9100 ڈالر ادا کرنے والے نے حقیقت میں لان کی ایک فٹ کی پٹی خریدی تھی

جنوبی فلوریڈ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص   نے آن لائن نیلا می میں9100 ڈالر کی بولی دےکر بنگلا خریدا تاہم  اُن کی خوشی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی۔ انہوں نے حقیقت میں 30 سینٹی میٹر چوڑی لان کی ایک پٹی خریدی تھی، جس کی مالیت 50 ڈالر ہوگی۔
کرویل ہولنیس  اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے دیکھا کہ انٹرنیٹ پر نیلامی میں سپرنگ لیک  کمیونٹی  کے بنگلے کے لیے دی جانے والی اُن کی 9100 ڈالر کی بولی کو فاتح قرار دیا گیا ہے۔

تاہم کرویل کی خوشی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی۔جلد ہی انہیں اندازہ ہو گیا کہ انہیں تو ایک لان میں 1 فٹ چوڑی پٹی بیچی گئی ہے۔ اس پٹی کی مالیت 50 ڈالر ہوگی جس کےلیےکرویل نے 9100 ڈالر ادا کیےہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ کاؤنٹی کی ٹیکس ویب سائٹ اور  بولی کی سائٹ پر واضح طور پر لکھا ہے کہ اس زمین کی کوئی عمارتی قدر  نہیں ہے۔کرویل نے اسے دھوکہ دہی قرار دیا ہے۔

کرویل کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی ویب سائٹ پر تصویروں میں بنگلا بھی تھا، وہ یہی سمجھے کہ وہ بنگلا خرید رہے ہیں۔
اب چونکہ ویب سائٹ پر درج تھا کہ  اس جگہ کی کوئی عمارتی قدر نہیں ہے، اس لیے ماہرین کا کہنا ہے کہ کرویل اس بارے میں کچھ نہیں کر سکتے۔ بدقسمتی سے ملک میں ایسے قوانین بھی نہیں، جو انہیں اُن کی رقم واپس دلا سکیں۔

تاریخ اشاعت : پیر 17 جون 2019

Man Who Paid $9,100 For A Florida Villa Actually Bought 30cm-Wide Strip Of Lawn
Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں