بھارت میں لچی کھانے سے ہلاک بچوں کی تعداد 100 ہوگئی

ریاست بہار کے علاقے مظفر گڑھ کے کسانوں اور شہریوں نے اپنی زمینوں سے اگنے والے لیچی کی فصل کو تلف کردیا

بہار : بھارتی ریاست بہار میں لیچی کھانے سے پٴْراسرار دماغی بیماری میں مبتلا ہو کر مرنے والے بچوں کی تعداد 100 ہوگئی۔ین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں دماغ کی سوزش کے باعث 10 سال سے کم عمر کے بچوں کی پراسرار ہلاکتوں کی وجہ وزارت صحت نے لیچی کو قرار دے دیا۔ریاست بہار کی وزارت صحت نے والدین کو ہدایت جاری کی ہیں کہ بچوں کو خالی پیٹ لیچی کھلانے سے گریز کریں، لیچی میں ایسے اجزاء موجود ہوتے ہیں جو دماغ کی سوزش کا باعث کا بن سکتے ہیں۔
تحقیقات سے یہ ثابت ہوا ہے کہ بھارت ریاست بہار کے سب سے متاثرہ علاقے مظفر گڑھ میں اگنے والی لیچی میں ایک زہریلا مادہ پایا گیا ہے جو دماغی مرض کا باعث بنتا ہے۔وزارت صحت کی تجویز پر ریاست بہار کے علاقے مظفر گڑھ کے کسانوں اور شہریوں نے اپنی زمینوں سے اگنے والے لیچی کی فصل کو تلف کردیا جب کہ مارکیٹ سے بھی لیچی کے ذخیرے کو اٴْٹھایا جا رہا ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 17 جون 2019

Share On Whatsapp