اہلیہ سے لڑائی جھگڑا ہوتا رہتا ہے مگر صلح بھی ہوجاتی ہے ، اداکار شاہد کپور

ممبئی : بولی وڈ ایکشن ہیرو شاہد کپور اور ان کی اہلیہ میرا راجپوت کو بولی وڈ کے رومانوی اور اچھے جوڑوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ماضی میں کبھی بھی دونوں نے ایک دوسرے سے اختلافات یا جھگڑے کی بات نہیں کی، تاہم اب پہلی بار شاہد کپور نے اعتراف کیا ہے کہ دیگر شادی شدہ جوڑوں کی طرح ان کے درمیان بھی لڑائی ہوتی ہے۔ شاہد کپور نے اداکارہ نیہا دھوپیہ کے ریڈیو پروگرام میں اپنے آنے والی فلم ’کبیر سنگھ‘ کی تشہیر کے سلسلے میں بات چیت کے دوران اپنی اہلیہ سے لڑائی کا انکشاف کیا۔
شاہد کپور نے اعتراف کیا کہ ان دونوں کے درمیان بھی جھگڑا ہوتا رہتا ہے اور دیگر جوڑوں کی طرح پھر صلح بھی ہوجاتی ہے۔شاہد کپور کا کہنا تھا کہ اہلیہ سے کسی معاملے پر جھگڑے ہونے کے بعد وہ غصے میں آجاتے ہیں اور ان کی طبیعت میں چڑچڑا پن آجاتا ہے۔اداکار کا کہنا تھا کہ عام طور پر ان دونوں کے درمیان مہینے میں ایک بار ہی جھگڑا ہوتا ہے اور پھر بعد میں صلح بھی ہوجاتی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں شاہد کپور نے بتایا کہ بیوی سے جھگڑے کے بعد صلح کرنے میں وہ پہل کرتے ہیں اور بیوی سے بات کا ا?غاز کرکے اختلافات کو ختم کرتے ہیں۔شاہد کپور کے مطابق ان دونوں کے درمیان جھگڑے کے بعد زیادہ سے زیادہ 15 دن تک اختلافات رہتے ہیں اور وہ 2 ہفتوں تک ایک دوسرے پر غصے میں رہتے ہیں، تاہم پھر صلح ہونے کے بعد ان کے تعلقات میں پہلے سے زیادہ مضبوطی ہوجاتی ہے۔
اداکار نے اہلیہ سے جھگڑے کو ا?زادی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے اندازا ہوتا ہے کہ ہم دونوں ایک ہونے کے باوجود اپنی اپنی مرضی سے زندگی گزار رہے ہیں اور ایک دوسرے سے کچھ باتوں پر اختلافات بھی رکھتے ہیں۔خیال رہے کہ شاہد کپور اور میرا راجپوت کے ہاں پہلی بچی میشا کپور 2016 میں پیدا ہوئی تھی اور دونوں کے ہاں دوسرا بیٹا زین کپور ستمبر 2018 میں ہوا تھا۔

تاریخ اشاعت : پیر 17 جون 2019

Share On Whatsapp