فلم باجی کا دوسرا گانا بدلاں ریلیز

اسلام آباد : پاکستانی اداکارہ میرا کی فلم باجی کا دوسرا گانا بدلاں ریلیز کر دیا گیا۔ذرئع ابلاغ کے مطابق ہدایت کار ثاقب ملک کی بطور ہدایت کار پہلی فلم باجی کے پہلے گانے کھلتی کلی کے بعد دوسرا گانا بدلاں بھی ریلیز کر دیا گیا ہے جو ایک خوبصورت پنجابی گانا ہے جسے گلوکارہ زیب بنگش اور سعد سلطان نے گایا ہے جس کے بول شکیل سہیل نے لکھے ہیں جبکہ یہ گانا آمیہ الیاس اور میرا جی پر فلمایا گیا ہے جس میں آمنہ الیاس کو میرا جی(شمیرا) کی اسٹنٹ کے طور پر نئی اور پرتعیش زندگی شروع کرنے کے لئے بہیت پرجوش دکھایا گیا ہے۔فلم میں عثمان خالد بٹ، محسن عباس حیدر، علی کاظمی، نیئر اعجاز، نشو بیگم اور دیگر اداکار شامل ہیں جبکہ فلم 28جون کو ریلیز کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : پیر 17 جون 2019

Share On Whatsapp