شاہ رخ خان کے بیٹے آرین دی لائن آف کنگ کے ہندی ورژن کے ساتھ سینما انڈسٹری میں ڈیبیو کیلئے تیار

ممبئی : شاہ رخ خان کے بیٹے آرین فلم دی لائن آف کنگ کے ہندی ورژن کے ساتھ سینما انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے جارہے ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس پروجیکٹ میں شاہ رخ خان خود بھی ان کا ساتھ دیں گے۔ڈزنی نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر اعلان کیا کہ شاہ رخ خان اور آرین خان جلد ریلیز ہونے والی دی لائن کنگ کے ہندی ورژن کا حصہ بن چکے ہیں۔اس فلم میں شاہ رخ خان مفاسا کے کردار کو آواز دیں گے جبکہ سمبا کے کردار کو آرین اپنی آواز دینے جارہے ہیں۔
یاد رہے کہ دی لائن کنگ جنگل کے راجا ایک شیر اور اس کے بیٹے کی کہانی ہے۔ایسی بھی رپورٹس سامنے آرہی ہیں کہ لائن کنگ کے بعد آرین خان شاہ رخ کے قریبی دوست اور ہدایت کار کرن جوہر کی فلم 'تخت' کا حصہ بھی بنیں گے، تاہم وہ اداکاری نہیں فلم میں اسسٹنٹ ہدایت کار بنیں گے۔

تاریخ اشاعت : پیر 17 جون 2019

Share On Whatsapp