احسن اقبال کی پاکستان پوسٹ میں بہترکار کر دگی کا کریڈٹ لینے کی کوشش ، مراد سعید نے حالیہ اقدامات کی رپورٹ جاری کر دی

پوسٹل کے فرسودہ نظام کوجدیدٹیکنالوجی میں بدلنے کافیصلہ کیاتھا، لیگی دور میں پوسٹ کا سالانہ خسارہ 12 ارب سے تجاوز کر چکا تھا، مراد سعید

اسلام آباد : مسلم لیگ (ن )کے رہنما احسن اقبال کی پاکستان پوسٹ میں بہترکارکردگی کاکریڈٹ لینے کی کوشش میں مرادسعید نے جوابی وار کرتے ہوئے پوسٹل سروسزمیں حالیہ اقدامات کی رپورٹ جاری کردی۔پیر کو جاری بیان کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے چند ماہ میں شروع منصوبوں کو لیگی حکومت کاایجنڈاقرار دیدیا اور پاکستان پوسٹ میں بہترکارکردگی کاکریڈٹ لینے کی کوشش کی جس پر وزیر مواصلات مراد سعید نے جواب دیتے ہوئے پاکستان پوسٹ میں ترقی کیلئے حالیہ انقلابی اقدامات کی رپورٹ جاری کردی ، جس میں بتایا گیا پوسٹل کے فرسودہ نظام کوجدیدٹیکنالوجی میں بدلنے کافیصلہ کیاتھا، لیگی دور میں پوسٹ کا سالانہ خسارہ 12 ارب سے تجاوز کر چکا تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا موجودہ حکومت نے خسارے کے بجائے 624 کروڑ کا ریونیو بڑھایا، پاکستان پوسٹ میں ای کامرس کا آغاز صرف3 ماہ پہلے ہوا، مفت ترسیلات زر بھیجنے کی سہولت 2 ہفتے پہلے شروع ہوئی۔جاری رپورٹ کے مطابق ون ڈے ڈیلیوری اور الیکٹرانک منی آرڈر کی سہولت شروع کی گئی، موبائل ایپ کاآغازمرادسعیدکی وزارت کے دوسرے ماہ میں ہوا، پاکستان پوسٹ کے تمام ریسٹ ہاؤسزکھولنے کافیصلہ بھی گزشتہ ماہ ہوا۔مرادسعید نے کہاکہ بیرون ملک پارسل کی سہولت لیگی دورحکومت میں کیوں نہ دی گئی، حالیہ شروع منصوبوں کا لیگی حکومت کے ایجنڈے سے تعلق نہیں، منصوبوں کا آغاز، سوچ اور بنیاد موجودہ حکومت نے ڈالی۔

تاریخ اشاعت : پیر 17 جون 2019

Share On Whatsapp