علی وزیر کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت

بنو ں : انسداد دہشتگردی کی عدالت نے علی وزیر کو 27جون کو دوبارہ عدالت میں پیش کر نے کی ہدایت کی ہے ۔ پیرکو سیشن جج نے ایم این ایعلی وزیر کو اے ٹی سی کے جج کی چھٹی کی وجہ سے سیشن جج کے سامنے پیش کیا، سیشن جج بنوں نے علی وزیر کو دوبارہ27 جون کو پیش کرنے کے احکامات جاری کیے۔اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، ضلع کچہری کو مکمل طور پر سیل کیا گیا تھا، علی وزیر پر میران شاہ میں سیکیورٹی فورسزکی چیک پوسٹ پرحملے کا مقدمہ درج ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ شمالی وزیرستان کی خاڑ کمر چیک پوسٹ پر حملے کے الزام میں علی وزیر کو 8 ساتھیوں سمیت حراست میں لیا گیا تھا۔

تاریخ اشاعت : پیر 17 جون 2019

Share On Whatsapp