سمون کنبرگ نے فلم ’’ڈارک فونکس‘‘ کے ناکام ہونے کا سبب ناقص مواد قرار دے دیا

لاس اینجلس : ہالی وڈ ہدایتکار سمون کنبرگ کا کہنا ہے کہ فلم ’’ڈارک فونکس‘‘ کے ناکام ہونے کے ذمہ اپنے سر لے لیا ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایت کار سمون کنبرگ کا اپنے ایک انڑویو کے دروان کہنا تھا کہ وہ فلم ’’ڈارک فونکس‘‘ کے باکس آفس پر ناکام ہونے کے خود ذمہ دار ہیں۔ ان کا ایک سوال کے جواب میںکہنا تھا کہ فلم کی ناکامی مواد شائقین کی پسند کے مطابق نہ ہونے کے باعث بھی تھی کیونکہ مجھے فلمیں بنانا پسند ہے اور وہ میں ہر فلم کو شائقین کو محظوظ کرنے کے لئے بناتا ہوں۔ان کا اپنے شائقین سے معذرت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ اپنے اگلے پروجیکٹ پر کام شروع کر چکے ہیں اور جلد یہ وہ دوبارہ فلم ’’ڈیڈ پول‘‘ کی طرح شائقین سے داد سمیٹ سکیں گے۔

تاریخ اشاعت : پیر 17 جون 2019

Share On Whatsapp