فلم ’’دی لانگ نائٹ‘‘ کی کاسٹ کا اعلان کر دیا گیا

لاس اینجلس : ہالی وڈ فلم ’’دی لانگ نائٹ‘‘ کی کاسٹ کا اعلان کردیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق میٹ سکندری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’دی لانگ نائٹ‘‘ کی کاسٹ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ فلم میں اداکار چڈ میچل مرے ، ٹیلر آلسن، جیسیکا ابرام اور بروس ویلز شامل ہیں۔ فلم کی کہانی دوایسے مجرموں کے گرد گھومتی ہے جن میں سے ایک ایک ڈاکٹر کے گھر ڈکیتی کرتے ہوئے زخمی ہو جاتا ہے اور ڈاکٹر اپنی فیملی کو محفوظ کرتے ہوئے اس کا علاج کرتا ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 17 جون 2019

Share On Whatsapp