اداکارہ مارکیاگے ہارڈن فلم ’’پنک سکائیز اے ہیڈ‘‘ کا حصہ بن گئیں

لاس اینجلس : ہالی وڈ اداکارہ مارکیاگے ہارڈن فلم ’’پنک سکائیز اے ہیڈ‘‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ مارکیاگے ہارڈن فلم ’’پنک سکائیز اے ہیڈ‘‘ کا حصہ بن گئیں،فلم کی کہانی مصنف کیلے آکسفورڈ کی دوسری کتاب ’’وین یو فائنڈ آئوٹ دی ورلڈ آگینسٹ یو‘‘ پر مبنی ہے جس میں ایک لڑکی جیسیکا بارڈن کالج سے نکالے جانے کے بعد ڈپریشن کا شکار ہو جاتی ہے اور اپنے والدین اس کو نارمل کرنے میں کس طرح اس کی مدد کرتے ہیں یہی فلم کا موضوع ہے۔ اداکارہ ہارڈن اس فلم میں جیسیکا بارڈن کی ماں کا کردار ادا کرتی نظر آئیںگی۔ فلم کی کاسٹ میں اداکار ڈیون بوسٹک ، لیوس پلمین، ہینری وینکلر اور روسا سلازر شامل ہیں۔

تاریخ اشاعت : پیر 17 جون 2019

Share On Whatsapp