Stupid Thieves Try To Burn Open The Cash Machine, But They Close It

بے وقوف چور اے ٹی ایم مشین کو جلا کر کھولنے کی بجائے بند کر بیٹھے

امریکی  پولیس دو بے وقوف  چور وں کی تلاش میں ہے۔ ان چوروں  نے سوچا کہ برنر سے اے ٹی ایم مشین جلا کر رقم اڑا لیں گے لیکن بدقسمتی سے ایسا نہ ہوسکا۔ مشین کو برنر سے جلانے پر دونوں اس کے قبضے بند کر بیٹھے۔اس کے علاوہ  اس واقعے کی فلم بھی ریکارڈ ہوگئی، جس میں دونوں کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
اوکالوسا کاؤنٹی، فلوریڈا کی پولیس کے مطابق  دو  چوروں نے  ایک اے ٹی ایم مشین  سے رقم چرانے کے لیے  برنرکی مدد لی۔
برنر سے جلانے پر اے ٹی ایم مشین کے قبضے پگھل کر اور مضبوطی سے بند ہوگئے۔جس کے بعد دونوں چوروں کو مایوس لوٹناپڑا۔
دونوں چوروں کی دوہری بدقسمتی کہ اس سارے واقعے کی فلم بھی بن گئی۔پولیس نے دونوں کی تصاویر انٹرنیٹ پر شیئر کر دی ہےتاکہ عوام انہیں پہچاننے میں مدد دے سکے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 15 جون 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں