قطر کے خلاف کارروائی، عالمی عدالت نے متحدہ عرب امارات کی درخواست رد کر دی

ہیگ ۔ : اقوام متحدہ کی ایک عدالت نے متحدہ عرب امارات کی وہ درخواست مسترد کر دی ہے جس میں خلیجی ریاست قطر کے خلاف کارروائی کی درخواست کی گئی تھی۔ عالمی ادارے کی اس کی رکن ریاستوں کے مابین تنازعات سے متعلق اعلیٰ ترین عدالت نے اماراتی حکومت کی وہ درخواست خارج کر دی جس میں کہا گیا تھا کہ یہ عدالت دوحہ حکومت کے خلاف اقدامات کرے۔ درخواست میں قطر پر اس کی ہمسایہ عرب ریاستوں کے ساتھ امتیازی رویوں کا الزام لگایا گیا تھا۔ عالمی عدالت کے ججوں نے اپنا یہ فیصلہ ایک کے مقابلے میں پندرہ ججوں کی غالب اکثریتی رائے سے سنایا۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 15 جون 2019

Share On Whatsapp