Man Gets So Drunk He Unknowingly Swallows His House Keys

نشے میں دھت شخص نے لاعلمی میں گھر چابیاں نگل لیں

پچھلے ہفتے ایک چینی شخص کے سینے میں شدید درد اٹھا، اس کے بعد انہیں ہسپتال لے جایاگیا ۔ڈاکٹر یہ جان کر حیران رہ گئے کہ اس درد کی وجہ کچھ اور نہیں بلکہ گھر کی چابیاں تھیں۔ مریض کا کہنا ہے کہ وہ اب تک یہی سوچتے رہے کہ جس دن انہوں نے دوستوں کے ساتھ شراب پی، اُن کے گھر کی چابیاں اسی دن سے گم ہیں۔
7 جون کو چینی صوبے گوانگڈونگ سے تعلق رکھنے والے  26 سالہ ، چینگ، ہفتے کے اختتام پر  اپنے دوستوں کے ساتھ شراب پینے گئے۔
   آدھی رات کو جب وہ گھر آئے تو اپنی چابیاں ڈھونڈنے لگے لیکن انہیں چابیاں نہیں ملیں۔ انہوں نے گھر فون کیا تاکہ اُن کے لیے دروازہ کھولا جا سکے۔ وہ چونکہ نشے میں تھے، اس لیے انہوں نے دوبارہ گمشدہ چابیوں کے بارے میں نہیں سوچا۔ اگلی صبح جب وہ جاگے تو ان کے سینے میں شدید درد تھا۔ اس پر وہ مقامی ڈونگوان  ہسپتال چلے گئے تاکہ اپنا معائنہ کرا سکیں۔

ڈاکٹروں نے اُن کے اوپری جسم کا ایکسرے لیا۔ڈاکٹر یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اُن کی بڑی آنت میں  چابیاں موجود ہیں۔ ڈاکٹروں  نے چابیوں کے بارے میں پوچھا تو چینگ نے اعتراف کیا کہ اُن کے گھر کی چابیاں پچھلی رات سے گم ہیں۔ تاہم وہ  چابیوں کے جسم میں پہنچنے کی کوئی وضاحت پیش نہ کر سکے۔چینی نیوز سائٹ سوہو کے مطابق ایکسرے میں چابی دیکھ کر چینگ بھی اتنے ہی حیران تھے جتنے  ڈاکٹر حیران ہوئے تھے۔

ڈاکٹروں نے فیصلہ کیا کہ چابی کو قدرتی طریقے  جسم سے نکلنے دینا نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ اس طرح چابی  چینگ کی آنتیں  بھی چیر سکتی ہے۔ اینڈوسکوپی  سے چابی کھینچنے سے یہ بڑی آنت کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ ڈاکٹروں نے فیصلہ کیا کہ وہ سرجری سے چابی کو نکالیں گے۔
ڈاکٹر ژہانگ یویو نے رپورٹروں  کو بتایا کہ  انہوں نے پہلے گیسٹروسکوپک کے استعمال سے چابی نکالنے کی کوشش کی لیکن اس طرح انہیں گلے کے پاس  بڑی آنت  کے تنگ مقام سے چابی نکالنے میں مشکل ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ چابیاں بہت بڑی تھیں اور انہیں سختی سے کھینچنے میں بڑی آنت کو ناقابل تلافی  نقصان پہنچ سکتا تھا۔اسی وجہ سے انہوں نے گیسٹروسکوپک کو ترک کر دیا۔ اس وقت ہسپتال کا زیادہ تر عملہ چھٹی پر تھا۔ خوش قسمتی سے  اینستھیزیا لوجسٹ اور ڈیپارٹمنٹ آف گیسٹروینٹرولوجی کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے اپنی چھٹیاں منسوخ کر کے چینگ کا آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا اور کامیابی سے چابیاں باہر نکال لیں۔
چینگ نے چابیاں کیسے نگلیں؟ یہ ابھی تک ایک معمہ ہے جو شاید کبھی حل نہ ہوسکے۔ چینگ کو ابھی تک یاد نہیں کہ نشے میں انہوں نے کیا کچھ کیا تھا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 14 جون 2019

Man Gets So Drunk He Unknowingly Swallows His House Keys
Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں