مولانا فضل الرحمٰن کا میر حاصل خان بزنجو سے اظہار تعزیت

اسلام آباد ۔ : امیر جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے سابق وفاقی وزیر میر حاصل خان بزنجو سے کراچی میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ ترجمان جے یو آئی ایف کے مطابق جمعہ کو مولانا فضل الرحمن نے اس موقع پر میر حاصل خان بزنجو سے گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا۔ انہوں دعا کی اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 14 جون 2019

Share On Whatsapp