تمام صوبوں کو ایچ آئی وی سے نمٹنے کیلئے سندھ کی پیروی کرنا چاہیے، بلاول بھٹو زر داری

ایچ آئی وی کا بحران قومی مسئلہ ہے ، سندھ حکومت کی جانب سے ایچ آئی وی متاثرین کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈز مختص کرنے پر ٹویٹ

اسلام آباد : چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ حکومت کی جانب سے ایچ آئی وی متاثرین کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈز مختص کرنے پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام صوبوں کو ایچ آئی وی سے نمٹنے کیلئے سندھ کی پیروی کرنا چاہیے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ میڈیا ایچ آئی وی کے حوالے سے اس وقت صرف سندھ کے ایک شہر پر فوکس کیا ہوا ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ تربت میں 300 جبکہ پنجاب کے پانچ اضلاع میں 2800 ایچ آئی وی متاثرین ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ایچ آئی وی کا بحران کسی ایک صوبے کا نہیں بلکہ یہ ایک قومی مسئلہ ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 14 جون 2019

Share On Whatsapp