Online Pet Store Uses Face Recognition Technology To Allow Dogs To Do Their Own Shopping

مصنوعی ذہانت اور چہرہ شناس ٹیکنالوجی کے استعمال سے اب کتے بھی آن لائن شاپنگ کر سکیں گے


Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_embed_live_video' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87

پالتو جانوروں کے برازیلین سٹور پیٹز : نے چہرہ شناسی یعنی فیس ریکگنیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کو یکجا  کر کے ایک انقلابی پلیٹ فارم بنایا ہے۔ اس پلیٹ فارم پر پالتو کتے اپنی پسندیدہ مصنوعات خرید سکیں گے۔ پالتو کتوں کی پسندیدگی کو جاننے کے لیے  اُن کے چہرے کے تاثرات کا تجزیہ کیا جائے گا۔پالتو جانوروں کے مالکان کے لیے یہ کافی مایوس کن ہوتا ہے کہ وہ اپنے جانوروں کے لیے کوئی کھلونا خریدیں اور جانور اسے پسند نہ کریں لیکن نئے آن لائن سٹور پیٹ کامرس (Pet-Commerce) کی بدولت اب پالتو جانور اپنی مرضی کی مصنوعات خرید سکیں گے۔


اس کے لیے  پالتو جانور کے مالک کو انٹرنیٹ سے منسلک کیمرہ کتے کے چہرے کی طرف کرنا پڑے گا، جس کے بعد پیٹ کامرس  کا مصنوعی ذہانت کا الگورتھم کتے کے چہرے کا تجزیہ کرے گا۔ اس دوران مالک لیپ ٹاپ  یا کمپیوٹر کی سکرین پر مختلف مصنوعات دیکھتا رہے گا۔ جیسے ہی مصنوعی ذہانت کتے کے چہرے پر خوشی کا پتا چلائے گی پراڈکٹ خود بخود شاپنگ  کارٹ میں شامل ہو جائے گی۔
جس کے بعد مالک    ادائیگی کر کے خریدی ہوئی پراڈکٹ گھر بیٹھے حاصل کر سکے گا۔
پیٹ کامرس پلیٹ فارم کو حقیقت  کا روپ دینے کے لیے  برازیلین ایڈورٹائزنگ ایجنسی اگیلوی نے ڈاگ ٹرینر لیونارڈو اگاٹا کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔ لیونارڈو نے  مختلف نسل کے کتوں کے چہروں کے تاثرات اور اُن کے مطلب کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔کتوں کے چہروں کے درست تاثرات اخذ کرنے کے لیے آن لائن پلیٹ فارم میں ہزاروں تصاویر فیڈ کی گئی ہیں۔
پیٹ کامرس ابھی صرف پالتو کتوں کے لیے اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے۔پیٹ کامرس کے سی ای اوسرگیو زیمرمین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اس میں بلیوں کا آپشن بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔


تاریخ اشاعت : جمعرات 13 جون 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں