کیرولین گارشیا، جینیفر بریڈی، ماریا سیکاری اور ہیرٹ ڈارٹ نوٹنگھم اوپن ٹینس ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

ناٹنگھم ۔ : کیرولین گارشیا، جینیفر بریڈی، ماریا سیکاری اور ہیرٹ ڈارٹ فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے نوٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ نوٹنگھم اوپن میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز پہلے رائونڈ میچز میں فرانسیسی کھلاڑی کیرولین گارشیا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نے برطانوی کھلاڑی نیکتھا بینز کو 6-1 اور 6-2 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، امریکن کھلاڑی جینفر بریڈی بھی پہلی آزمائش میں سرخرو رہیں، انہوں نے چین کی شوئی زینگ کو 7-5 اور 6-3 سے شکست دی، ماریا سیکاری نے برطانیہ کی ہیتھر واٹسن کو ہرا کر پہلا مرحلہ عبور کیا، ہیرٹ ڈارٹ نے بیلاروس کی ویرا لپکو کو مات دے کر پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 13 جون 2019

Share On Whatsapp