کمشنر ایس ایس بی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز (کل) ہوگا

کراچی۔ : کمشنر ایس ایس بی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز (کل) ہوگا۔ جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے’’تیسرا کمشنر ایس ایس بی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ‘‘ کا آغاز 14جون 2019ء بروز جمعہ ساڑھے آٹھ بجے شپ آرام باغ باسکٹ بال کورٹ کراچی پر ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ساؤتھ شرجیل کریم کھرل کریںگے۔
ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ عثمان باسکٹ بال کلب اور پیٹریشین اسٹار باسکٹ بال کلب کے مابین کھیلا جائیگا۔ ٹونا منٹ کے منتظم اعلیٰ کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان نے کہاکہ ٹورنامنٹ میں شہر کراچی کی معروف13 باسکٹ بال ٹیمیں مد مقابل ہوںگی جبکہ بائونس باسکٹ بال کلب دفاعی چمپئن کے حیثیت سے شرکت کرے گی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 24 جون کو کھلا جائیگا جس کے مہمان خصوصی کمشنر کراچی افتخار علی شالوانی ہوںگے۔
قبل ازین ٹورنامنٹ کے انتظامات کے حوالے سے گزشتہ شب ڈی ایم سی ساؤتھ کے میونسپل کمشنر برکت اللہ میمن نے ڈی ایم سی ساؤتھ کے متعلقہ افسران کے ہمراہ آرام باغ باسکٹ بال کورٹ کا دورہ کیا اور کمشنر کراچی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے انتطامات کا معائنہ کیا اورڈی ایم سی ساؤتھ کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 13 جون 2019

Share On Whatsapp