شاہ عبدالطیف بھٹائی ایس ایس بی کپ شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح 28 جون سے ہوگا

کراچی۔ : واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب کورنگی اور فردوس اتحاد سوشل ویلفیئر اینڈ اسپورٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سندھ اسپورٹس بورڈ حکومت سندھ کے اشتراک سے’’ شاہ عبدالطیف بھٹائیؒ ایس ایس بی کپ شوٹنگ بال ٹورنامنٹ‘‘ 28 تا 30 جون 2019ء واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کمپلیکس کورنگی پر کھیلا جائیگا۔جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ میں کراچی سمیت سندھ کی معروف شوٹنگ بال ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ کے انتظامات کو حتمہ شکل دینے کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس 20 جون بروز جمعرات واحد اسپورٹس کمپلیکس کورنگی پر منعقدہ ہوگا جس میں ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد اور تمام امور کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیا جائیگا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 13 جون 2019

Share On Whatsapp