آصف علی زرداری اور حمزہ شہباز کی ضمانت پر رہائی کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

لاہور۔13 جون : لاہور ہائی کورٹ میں سابق صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کی ضمانت پر رہائی کیلئے درخواست دائر کردی ، درخواست اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے ‘درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب آرڈیننس کی سیکشن 24 کے تحت گرفتاریاں غیر قانونی ہیں، نیب نے آصف علی زرداری اور حمزہ شہباز کو بھی غیر قانونی طور پر گرفتار کیا ہے‘درخواست گزار نے کہا کہ آصف علی زرداری پاکستان کے صدر رہ چکے ہیں جبکہ حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہیں اور استدعا کی کہ عدالت آصف علی زرداری اور حمزہ شہباز کی گرفتاری کا اقدام کالعدم قرار دے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 13 جون 2019

Share On Whatsapp