حکومت نے مشتاق احمد سکھیرا کو وفاقی ٹیکس محتسب کے عہدے سے ہٹا دیا

وفاقی ٹیکس محتسب ایک آئینی عہدہ ہے اور مشتاق احمد سکھیرا کی تعیناتی 4 برس کے لیے تھی. نوٹیفکیشن

اسلام آباد : حکومت نے سابق آئی جی پنجاب پولیس مشتاق احمد سکھیرا کو وفاقی ٹیکس محتسب کے عہدے سے ہٹا دیا گیاہے. اس حوالے سے بتایا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور اقتدار میں سابق آئی جی پنجاب پولیس کو 31 اگست 2017 کو وفاقی ٹیکس محتسب مقرر کیا گیا تھا. بتایا گیا کہ حکومت نے مشتاق احمد سکھیرا کو وفاقی ٹیکس محتسب تعینات کرنے کا نوٹی فکشن واپس لے لیا گیا‘ حکومت کی جانب سے مذکورہ اقدام کی وجوہات نہیں بتائی گئی.
انہوں نے بتایا کہ وفاقی ٹیکس محتسب ایک آئینی عہدہ ہے اور مشتاق احمد سکھیرا کی تعیناتی 4 برس کے لیے تھی. ان کا کہنا تھا کہ مشتاق احمد سکھیرا کی ملازمت کا دورانیہ 2021 میں پورا ہونا تھا‘دوسری جانب وفاقی ٹیکس محتسب کے ذرائع نے بتایا کہ مشتاق احمد سکھیرا مسلم لیگ (ن) کے دور میں آئی جی پنجاب پولیس رہے اور ریٹائرڈ ہونے کے بعد انہیں وفاقی ٹیکس محتسب کا عہدہ دے دیا گیا.
ذرائع کے مطابق مشتاق احمد سکھیرا کو مسلم لیگ (ن) کے راہنماﺅں سے قریبی مراسم کی بنیاد پر ہٹایا گیا‘اس ضمن میں کہا گیا کہ مشتاق احمد سکھیرا کی تعیناتی کا نوٹی فکشن واپس لینے کے بعد منظوری کے لیے صدر کو ارسال کردیا گیا ہے جہاں سے منظوری کے بعد ہی انہیں باقاعدہ عہدے سے ہٹادیا جائے گا. صدر مملکت عارف علوی کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے وفاقی ٹیکس محتسب کی برطرفی کا نوٹی فکیشن جاری کیا وزارت قانون و انصاف نے مشتاق سکھیرا کا 31 اگست 2017 کو بطور وفاقی ٹیکس محتسب تعیناتی کا نوٹی فکیشن واپس لیا.
مشتاق احمد سکھیرا 2017 سے وفاقی ٹیکس محتسب تعینات تھے وہ اس سے پہلے آئی جی پنجاب بھی رہ چکے ہیں. مشتاق احمد سکھیرا 3 عشرے تک پنجاب پولیس میں اپنی خدمات انجام دینے کے بعد اپریل 2017 میں ریٹائر ہوگئے تھے‘ ریٹائرمنٹ کے بعد اسی سال مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے انہیں وفاقی ٹیکس محتسب مقرر کیا تھا.

تاریخ اشاعت : جمعرات 13 جون 2019

Share On Whatsapp