فیفا ویمنز ورلڈ کپ، جرمنی اور فرانس کی ٹیموں کی مسلسل دو فتوحات

پیرس : فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں جرمنی اور فرانس کی ٹیموں نے مسلسل دو فتوحات حاصل کر لیں، نائیجیریا نے جنوبی کوریا کو ہرا کر پہلی کامیابی حاصل کی۔ فرانس میں جاری میگا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے گروپ اے کے ایک میچ میں فرانس نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ناروے کو زبردست مقابلے کے بعد 2-1 گولز سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی، پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گولز کرنے میں ناکام رہیں، دوسرے ہاف کے پہلے ہی منٹ میں فرانس کی گوون نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، 54ویں منٹس میں ناروے کی رینارڈ نے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا، 72ویں منٹ میں لی سومر نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے فرانس کو 2-1 گولز کی برتری دلائی جو کہ میچ کے اختتام تک برقرار رہی، اسی گروپ کے دوسرے میچ میں نائیجیریا نے جنوبی کوریا کو 2-0 گولز سے شکست دی، گروپ بی میں جرمنی نے سپین کو سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی سمیٹی۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 13 جون 2019

Share On Whatsapp