میں انکے ریفرنسوں کی دھجیاں بکھیر دوں گا

اگر مجھے ریفرنس بھیجنے کی جرات کی تو ان کی فائلوں کو پھینک دوں گا،ہم احستاب کرنے والے اداروں کا احتساب کریں گے۔مولانا فضل الرحمان کی اداروں کو دھمکیاں ,

اسلام آباد : : جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اداروں کو دھمکیاں دینے لگ گئے۔جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ میں نیب کے ریفرنسوں کی دھجیاں بکھیر دوں گا۔تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن سے سوال کیا گیا کہ سنا ہے آپ کو بھی نیب نے طلب کیا ہے؟ جس پر مولانا فضل الرحمن نے جواب دیا کہ مجھے نیب نے طلب نہیں کیا۔
اور اللہ کا فضل ہے کہ مجھے کوئی طلب بھی نہیں کر سکتا۔مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ بے شک یہ ہزاروں ریفرنس کریں مجھے نہیں پرواہ۔میں وہ آدمی نہیں ہوں جو اس قسم کے ریفرنس کے سامنے جھک جاؤں گا۔میں اس طرح کے ریفرنس کی دھجیاں بکھیر دوں گا۔اس ملک میں کوئی شرافت کی سیاست کرے تو اس کو سیاست نہیں کرنے دی جاتی۔یہ انصاف کے قتل کرنے والے ہیں میں ان کو انصاف کے ادارے تسلیم نہیں کرتا۔
مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ میں انتقامی کاروائیوں سے ڈرنے والا نہیں۔ میں انہیں چھٹی کا دودھ یاد دلادوں گا۔ اور ان کی فائلوں کو ان کے سامنے پھینکوں گا اس طرح کی سیاست ہم نے اپنے باپ دادا سے نہیں سیکھی۔ہم نے آزادی حاصل کی اب یہ ہمیں پھر سے غلام بنانا چاہتے ہیں لیکن احتساب تو ہم کریں گے ان اداروں کا۔
خیال رہے سینئیر تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اب اگلی باری مولانا فضل الرحمان کی ہے۔مولانا فضل الرحمان کا نام اُن لوگوں میں شامل ہے جنہوں نے لوٹ مار کی ہوئی ہے اور آمدن سے زائد اثاثہ جات بنائے ہوئے ہیں۔ سینئیر صحافی کا کہنا تھا کہ ان الزامات میں اب مولانا فضل الرحمان بھی جلد ہی گرفتار ہونے والے ہیں۔نیب کے پاس ان کے حوالے سے شواہد بھی موجود ہیں اور نیب نے مزید ضروری شواہد اور ثبوت اکٹھا کرنے شروع کر دئے ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 13 جون 2019

Share On Whatsapp