World Cup 2019: Pakistan-India Match Likely To Be Affected By Rain

ورلڈ کپ ، پاک بھارت ٹاکرا بھی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

16 جون کو مانچسٹر میں صبح 10 بجے سے بارش کے 50 فیصد امکانات ہیں:برطانوی محکمہ موسمیات

مانچسٹر : روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ورلڈکپ میں 16 جون کو ہونےوالا میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ سٹیڈیم میں 16 جون کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جسکا کرکٹ شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے، میچ دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے شائقین کی مانچسٹر آمد متوقع ہے اور ٹکٹ چار گنا اضافی قیمتوں میں فروخت ہو رہا ہے۔
اس وقت مانچسٹر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور برطانوی محکمہ موسمیات نے 16 جون کو بارش کی پیشگوئی کی ہے،برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق 16 جون کو مانچسٹر میں صبح 10 بجے سے بارش کے 50 فیصد امکانات ہیں۔ ایونٹ میں بھارت اب تک جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے خلاف دو میچز میں کامیابی حاصل کرچکا ہے جب کہ آج بھارت اور نیوزی لینڈمدمقابل ہیں،دوسری جانب پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز سے شکست کا سامنا ہوا اور دوسرے میں انگلینڈ کے خلاف زبردست کامیابی حاصل کی۔
7 جون کو برسٹل کے کاﺅنٹی گراﺅنڈ میں سری لنکا کےخلاف کھیلے جانے والا میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا اور چوتھے میچ میں قومی ٹیم دفاعی چیمپین آسٹریلیا سے شکست کھاگئی۔                                                                                               

تاریخ اشاعت : جمعرات 13 جون 2019

Share On Whatsapp