امریکا اور روس کے درمیان تعلقات مسلسل خراب ہو رہے ہیں، صدر پیوٹن

ماسکو : روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکا اور روس کے درمیان تعلقات مسلسل خراب ہورہے ہیں موجودہ امریکی انتظامیہ نے روس پر درجنوں پابندیاں عائد کیں۔ مقامی ٹیلی وژن پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں ابتری آئی ہے انہوں نے یہ کمنٹس ماہ کے آخر میں جاپان میں ہونے والے جی 20 سربراہ اجلاس سے قبل دیئے جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 13 جون 2019

Share On Whatsapp