سمندری طوفان ’وایو‘ بھارتی ساحلوں سے ٹکرا گیا

ممبئی : ایک طاقتور سمندری طوفان وایو بھات کے مغربی ساحلی علاقے سے ٹکرانے والا ہے۔ رواں برس بھارتی ساحلوں سے ٹکرانے والا یہ دوسرا طاقتور طوفان ہے۔ حکام نے ساحلی علاقوں سے قریب 3 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق یہ طوفان آج سہ پہر کے بعد مغربی ریاست گجرات سے ٹکرائے گا۔ اس طوفان کے ساتھ 180 کلومیٹر فی گھنٹہ تک چلنے والی تیز ہوائیں بھی متوقع ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 13 جون 2019

Share On Whatsapp