ٹرمپ کا پولینڈ میں اضافی امریکی فوجی تعینات کرنے پر غور

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مزید 2 ہزار فوجی پولینڈ میں تعینات کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ واشنگٹن میں پولش صدر آنجے ڈوڈا کے ساتھ ملاقات کے بعد ٹرمپ نے کہا کہ اس مقصد کے لیے جرمنی یا دیگر ممالک سے فوجی پولینڈ منتقل کیے جا سکتے ہیں۔ تاہم اس بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ پولینڈ اپنے اخراجات پر ایک فوجی اڈا قائم کرنے کا خواہاں ہے جس پر ایک ہزار امریکی فوجی تعینات رہ سکیں۔ ڈوڈا کے مطابق قریب 4500 امریکی فوجی اس وقت پولینڈ میں تعینات ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 13 جون 2019

Share On Whatsapp