جرمنی اور متحدہ عرب امارات کا یمنی جنگ کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق

برلن : جرمنی اور متحدہ عرب امارات دہشت گردی کے خلاف اور یمن میں جاری جنگ کے خاتمے کے لئے مل کر کام کریں گے۔ یہ اعلان جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور یو اے ای کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیاں کی گزشتہ روز برلن میں ہونے والی ملاقات کے بعد کیا۔ ملاقات کے بعد جاری ہونے والے 46 نکاتی اعلان میں تاہم جرمنی کی طرف سے سعودی عرب کو دفاعی برآمدات کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 13 جون 2019

Share On Whatsapp