Michael Holding Responds To ICC ‘censorship’ After Criticising Umpires

مائیکل ہولڈنگ نے آئی سی سی کی سینسر شپ پالیسی پر سوال اٹھادیا

یہ امپائر اگر فیفا آفیشلز ہوتے تو انہیں گھر بھیج دیا جاتااور انہیںآئندہ کسی ورلڈ کپ میں ذمہ داری نہ ملتی :سابق پیسر

لندن : سابق ٹیسٹ کرکٹر اور نامور کمنٹیٹر مائیکل ہولڈنگ کو امپائرز کے فیصلوں پر تنقید کرنے پر آئی سی سی کی جانب سے ای میلز جاری کی گئیں جس پر انہوں نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں امپائر کے غلط فیصلوں پر کمنٹیٹر کی جانب سے تنقید پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کی جانب سے انہیں ای ایل کے ذریعے تنقید نہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔
آئی سی سی کی جانب سے ای میلز پروڈکشن کمپنی اور کمنٹیٹر مائیکل ہولڈنگ کو بھیجی گئیں جس میں کہا گیا تھا کہ مائیکل ہولڈنگ کمنٹری کے دوران امپائرز کے حوالے سے اپنے ذاتی خیالات اپنی حد تک ہی رکھیں اور تنقید سے گریز کریں۔مائیکل ہولڈنگ نے ای میلز کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امپائر اگر فیفا آفیشلز ہوتے تو انہیں گھر بھیج دیا جاتا، اور ان امپائرز کو آئندہ کسی ورلڈ کپ میں ذمہ داری نہ دی جاتی۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر مائیکل ہولڈنگ نے آئی سی سی کی سینسر شپ کی پالیسی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اسکاکیا مقصد صرف یہ ہے کہ غلطی کے باوجود امپائروں کا تحفظ کیا جائے ؟ تنقید نہ کرنےکی درخواستیں کیوں کی جاتی ہیں ؟، سمجھتا ہوں کرکٹ معیار بلند ہونا چاہیے۔دوسری جانب برطانوی اخبار کے مطابق مائیکل ہولڈنگ نے صرف انہیں ای میل بھیجنے پر سوال اٹھایا ہے جبکہ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ان کے مائیکل ہولڈنگ کے ساتھ معاملات حل ہوچکے ہیں، اور اب وہ ٹورنامنٹ کی کمنٹری بھی کریں گے۔
یاد رہے کہ 6 جون کو آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونےوالے میچ میں امپائر کے تین فیصلوں پر ریویو لیا گیا اور تینوں فیصلے غلط ثابت ہوئے جن میں سے 2 فیصلے کرس گیل کےخلاف دیے گئے تھے،امپائر کے غلط فیصلوں پر کمنٹیٹر مائیکل ہولڈنگ نے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 13 جون 2019

Share On Whatsapp