ICC World Cup 2019: Sania Mirza Reacts Angrily As India, Pakistan Release Offensive Ads Before The Match

ثانیہ مرزا کی پاک بھارت میچز کے اشتہارات پر تنقید

میڈیا پر اشتہارات کے ذریعے اس مقابلے کو بہت زیادہ ہوا دینے کی ضرورت نہیں:ٹینس سٹار

نئی دہلی : بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے پاک، بھارت میچ کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والے اشتہارات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ دونوں ملکوں میں اس میچ کے بارے میں پہلے ہی کافی ذکر ہورہا ہے۔کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ اتوار 16 جون کو کھیلا جائے گا، اس میچ کے لیے پاکستان اور بھارت میں کافی جوش وخروش پایا جاتا ہے۔
میچ کے حوالے سے ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہتی ہیں کہ ”پاکستان اور بھارت میں اس مقابلے کے بارے میں پہلے ہی کافی ذکر ہو رہا ہے اس لیے میڈیا پر اشتہارات کے ذریعے اس مقابلے کو بہت زیادہ ہوا دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے میڈیا کو چاہئے کہ وہ اشتہارات کے ذریعے اس کا ذکر نہ کریں کیوں کہ یہ صرف ایک کرکٹ میچ ہی ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان اس مقابلے کو پہلے ہی سے لوگوں کی بہت زیادہ توجہ حاصل ہے“۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم کو اب تک اپنے 4میچز میں صرف3پوائنٹس ہی مل سکے ہیں اور اگر وہ بھارت کے خلاف میچ جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکی تو سرفراز الیون کے سیمی میں رسائی کی امیدیں دم توڑ جائیں گی۔                                                                   

تاریخ اشاعت : جمعرات 13 جون 2019

Share On Whatsapp