لیبیما اوپن ٹینس، گوفن، گیسکوئٹ، اینڈرس سیپی، منارینو، ہربرٹ اور جیری مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایمسٹرڈیم : ڈیوڈ گوفن، رچرڈ گیسکوئٹ، اینڈرس سیپی، ایڈرین منارینو، پائری ہیوز ہربرٹ اور نیکولاس جیری لیبیما اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئے۔ ہالینڈ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پہلے رائونڈ میچز میں ڈیوڈ گوفن نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے الجینڈرو کو 6-0 اور 6-2 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، گیسکوئٹ نے الجاز بدینی کو سخت مقابلے کے بعد 6-7، 7-6 اور 6-4 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، اینڈرس سیپی بھی پہلی آزمائش میں کامیاب رہے، انہوں نے تھامس فابیانو کو شکست فاش سے دوچار کیا، نیکولاس جیری نے جانک سنر، منارینو نے تھیمو ڈی بیکر اور ہربرٹ نے ایبڈن کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 13 جون 2019

Share On Whatsapp