سٹٹ گارٹ اوپن ٹینس، رائونک، مارٹن فکسوویکس، لینرڈ سٹرف اور پائولی مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

برلن : میلوس رائونک، مارٹن فکسوویکس، جان لینرڈ سٹرف اور لیوکاس پائولی اپنی فتوحات برقرار رکھتے ہوئے سٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ جرمنی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میچز میں کینیڈین کھلاڑی میلوس رائونک نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف فرانسیسی کھلاڑی جو ویلفرائیڈ سونگا کو سخت مقابلے کے بعد 6-4، 6-7، (5-7) اور 7-6 (7-1) سے شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔
ہنگری کے مارٹن فکسوویکس نے جارجیا کے نیکولس کو 6-7 (4-7)، 6-2 اور 7-5 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ فرانس کے لیوکاس پائولی نے روس کے دینیلی کو 7-6(8-6)، 4-6 اور 6-2 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ ایک اور میچ میں جرمنی کے جان لینرڈ سٹرف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سربیا کے میومیر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-2 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 13 جون 2019

Share On Whatsapp