Mohammad Amir's 5-30 Are The Best Bowling Figures For Pakistan In A World Cup Match Against A Test Playing Team

محمد عامر نے ایسے ریکارڈ بناڈ الے جووسیم اکرم کے پاس بھی نہیں

ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کےخلاف 5وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی فاسٹ باﺅلر بن گئے

ٹانٹن : قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عامر نے ایسے ریکارڈ بناڈ الے جووسیم اکرم کے پاس بھی نہیں ہے ۔ محمد عامر نے آسٹریلیاکے خلاف اپنے ون ڈے کیریئر کی بہترین باﺅلنگ کرکے ورلڈ کپ میں کسی بھی ٹیسٹ کھیلنے والے ملک کے خلاف بہترین باﺅلنگ کرنے والے قومی فاسٹ باﺅلر ہونے کااعزاز اپنے نام کیا ، لیجنڈری فاسٹ باﺅلر وسیم اکرم نے نممبیا کے خلاف 2003ءکے ورلڈ کپ میں 28رنز دے کر5وکٹیں حاصل کی تھیں،محمد عامرکسی بھی ورلڈ کپ مقابلے میں آسٹریلیا کے خلاف 5وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی فاسٹ باﺅلر بھی بن گئے ہیں ، 1983ءکے ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈین فاسٹ باﺅلر ونسٹن ڈیوس نے آسٹریلیا کے خلاف 51رنز دیکر 7وکٹیں حاصل کی تھیں،اس ورلڈ کپ میں بھارت کے کپل دیو نے 43رنز کے عوض5کینگرو بلے بازوں کو پوویلین کی راہ دکھائی تھی،جنوبی افریقہ کے شان پولا ک نے ورلڈ کپ 1999ءمیں 36رنز دیکر آسٹریلیا کے 5بلے باز آﺅٹ کیے تھے، نیوزی لینڈ کے شین بانڈ نے ورلڈ کپ2003ءمیں 23رنز کے عوض6آسٹریلیوی بلے بازوں کا شکار کیا تھا،2015ءکے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے سٹیون فن نے71رنز کے عوض5آسٹریلوی بلے باز پوویلین بھیجے تھے جب کہ اسی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ نے 27رنز کے عوض5کینگرو بلے بازوں کا شکار کیا تھا ۔
یاد رہے کہ وسیم اکرم نے ورلڈ کپ 1999ءکے لیگ میچ میں40رنز دیکر4آسٹریلیوی بلے باز پوویلین لوٹائے تھے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 13 جون 2019

Share On Whatsapp