Cricket Brawl Leaves Three Dead In Sukkur, 2 Killed In Faisalabad

فیصل آباد : کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا، فائرنگ سے2بچوں سمیت 5 جاں بحق

زخمیوں کے بیانات اور مکمل تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا: پولیس

فیصل آباد : فیصل آباد کے علاقے گجر سنگھ والا میں کرکٹ کھیلنے کے دوران جھگڑے میں فائرنگ سے راہگیر خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے،ادھر سکھر میں بھی بچوں کے درمیان کرکٹ کھیلتے ہوئے جھگڑے کے بعد جاکھرانی قبیلے کے افراد کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں3بچے جاں بحق ہوگئے ۔پولیس کے مطابق گجر سنگھ والا میں کرکٹ کھیلنے کے دوران تنازع پر دو گروپوں میں جھگڑا ہوا جو دیکھتے ہی دیکھتے مسلح تصادم میں تبدیل ہو گیا۔
پولیس حکام کے مطابق جھگڑے کے دوران دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے،اس مسلح تصادم کے نتیجے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے 4 زخمیوں کو سول اور 2 کو الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کے بیانات اور مکمل تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔
ادھر سکھر کے علاقے گڑھی خیر پور میں بچوں کے درمیان کرکٹ کھیلتے ہوئے لڑائی ہوگئی جس کے بعد جاکھرانی قبیلے کے افراد کی جانب سے شیر خان اوڈھو نامی گاﺅں پر دھاوا بولا گیا اور فائرنگ کے نتیجے میں اڈھو قبیلے کے 2بچوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے ،جاں بحق ہونے والے بچوں میںصوبدار علی اور نادر علی شامل تھے جبکہ جاں بحق ہونے والا تیسرا شخص ضمیر حسین تھا ۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 13 جون 2019

Share On Whatsapp