سسٹم بچانے کے لیے 5 ہزار لوگوں کو پھانسی دینے کی فہرست تیار

چند بڑے اینکر کو کس بڑی شخصیات نے ہائی پروفائل میٹنگ میں یہ بات آف دی ریکارڈ کہی ہے ؟معروف صحافی نے اہم انکشاف کر دیا ,


Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_embed_live_video' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87
لاہور : معروف صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ میں نے گذشتہ روز وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا بیان سنا جس میں انہوں نے کہا کہ اگر اس ملک میں پانچ ہزار لوگوں کو لٹکا دیا جائے تو 22 کروڑ لوگوں کی قسمت سنور جائے گی اور میں یہ سن کر حیران رہ گیا کہ اس ملک پر کس طرح کے لوگ حکومت کر رہے ہیں۔رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ اتنا تو میں بہادر نہیں کہ کھل کر نام لے سکوں لیکن میں اتنا ضرور کہوں گا کہ پانچ چھ اینکرز پاکستان کی ایک بہت بڑی شخصیت سے ملے جس میں ان کو بریفینگ دی گئی۔
وہاں پر ہی یہ بات ہوئی کہ اگر 5000لوگوں کو بھی مارنا پڑا تو ہم مار دیں گے۔ اور اس بات کی گواہی وہ اینکرز بھی دیں گے۔ اور فیصل واوڈا نے یہ بات اسی تناظر میں کی ہے جن پر جائیداد کے حوالے سے خود بہت سارے سوالات اٹھ رہے ہیں۔رؤف کلاسرا کا مزید کہنا تھا کہ اس معروف شخصیت کے پاس ان 5ہزار لوگوں کے ناموں کی فہرست بھی تیار ہے۔وہ اینکر بھی خاموش ہیں کیونکہ یہ ساری باتیں آف دی ریکارڈ کی گئیں۔
رؤف کلاسرا کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو یہ بات سوچنی چاہئیے کہ تمام مسائل جمہوری طریقے سے حل ہو سکتے ہیں یا پھر پانچ ہزار لوگوں کو مارنے سے حل ہو سکتے ہیں۔خیال رہے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اگر آج پانچ ہزار لوگوں کو لٹکا دیا جائے تو 22 کروڑ عوام کی قسمت بدل جائے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ملک کے پانچ ہزار کرپٹ لوگوں کو پھانسی دے دینے سے پاکستانیوں کی قسمت سنور جائے گی۔جس پر پروگرام میں موجود پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ ان پانچ ہزار لوگوں میں 70 فیصد تو آج آپ کے ساتھ ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 13 جون 2019

Share On Whatsapp