حکمرانوں نے عوام کش اور ظالمانہ بجٹ پیش کیاہے، شہباز شریف

کرپشن کی بہتان تراشی کاجواب حکمرانوں کودنیاوآخرت میں دیناپڑیگا،

لاہور : مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے عوام کش اور ظالمانہ بجٹ پیش کیاہے،ہم نے کوئی کرپشن نہیں کیکرپشن کی بہتان تراشی کاجواب حکمرانوں کودنیاوآخرت میں دیناپڑیگا۔ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھاکہچورچورکے نعروں سے حکمران اپنی ناکامی چھپاناچاہتے ہیںحکمرانوں نے عوام کش اور ظالمانہ بجٹ پیش کیاہے، ہم نے کوئی کرپشن نہیں کی، اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے جلدسرخروہونگیہم پرکرپشن کی بہتان تراشی کاجواب حکمرانوں کودنیاوآخرت میں دیناپڑیگا، انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اراکین اسمبلی کے حوصلے کوسلام ہے جوڈٹ کرمقابلہ کررہے ہیں وہ وقت دور نہیں جب مشکل وقت کا خاتمہ ہو گا،حکمرانوں کے انتقام کانشانہ بننے والے تمام سیاسی اسیروں کوسلام پیش کرتاہوں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 12 جون 2019

Share On Whatsapp