عمران نیازی نے وفاقی بجٹ میں عوام کیلئے کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا،شہبازشریف

, رات کی تاریکی میں وزیر اعظم نے پریس کانفرنس کر کے اپنی حکومت کی کارکردگی چھپانے کیلئے عوام کو گمراہ کیا , ة بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے اور اس مسئلے کو سیاسی طور پر حل کیا جائے جب تک بلوچستان اور سابقہ فاٹا کا مسئلہ حل نہیں ہوگا اس وقت تک ہم ترقی نہیں کرسکتے، مسلم لیگ(ن)کے صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ سے ملاقات میں گفتگو

کوئٹہ : پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی صدر واپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے وفاقی بجٹ میں عوام کیلئے کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا رات کی تاریکی میں وزیر اعظم نے پریس کانفرنس کر کے اپنی حکومت کی کارکردگی چھپانے کیلئے عوام کو گمراہ کیا بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے اور اس مسئلے کو سیاسی طور پر حل کیا جائے جب تک بلوچستان اور سابقہ فاٹا کا مسئلہ حل نہیں ہوگا اس وقت تک ہم ترقی نہیں کرسکتے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ سے ملاقات کرتے ہوئے کیا پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے بلوچستان کی سیاسی مجموعی صورتحال اور پارٹی کی فعالیت کے حوالے سے پارٹی کے مرکزی صدر شہباز شریف کو آگاہ کر دیا اور کہا کہ آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ(ن)بلوچستان بھر میں کامیابی حاصل کرے گی شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) اپنے دور اقتدار میں ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا اور آج جو بلوچستان میں ترقی کے آچار دکھائی دے رہے ہیں یہ بھی مسلم لیگ(ن)کی مرہون منت ہے جنہوں نے مشکل حالات میں بلوچستان کے مسائل کو سمجھے اور بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کیا سی پیک منصوبے سے بلوچستان کو ترقی اور خوشحالی آئے گی بلوچستان کے عوام محب وطن ہیں اور ہمیشہ ملک کی ترقی اورخوشحالی میں اپنا کردار ادا کیابد قسمتی سے موجودہ وفاقی حکومت نے بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے اور وفاقی بجٹ میں بھی بلوچستان کو نظر انداز کیا گیا ہم سمجھتے ہیں کہ موجودہ وفاقی حکومت ملک کی ناکام ترین حکومت ہے جنہوں نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کر کے عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا حال ہی میں بجٹ میں جو مہنگائی کا شرح برقرار رکھی ہے اس سے عوام سخت پریشان ہیں اور عوام جلد سڑکوں پر نکلیں گے حکومت نے اپوزیشن رہنمائوں کو گرفتار کر کے دنیا کو ثابت کر دیا کہ یہ اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے منفی ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں اور سیاسی انتقام لینا چاہتے ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اپوزیشن آئندہ کا لائحہ عمل طے کر کے موجودہ حکمرانوں کے خلاف جلد سڑکوں پرہونگے ۔

تاریخ اشاعت : بدھ 12 جون 2019

Share On Whatsapp