کرپٹ عناصرنے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،ملک کو لوٹنے والے انجام سے نہیں بچ سکیںگی:عثمان بزدار

وزیراعظم عمران خان کا خطاب پوری قوم کے دل کی آواز ہے،پاکستانی عوام کرپشن کا خاتمہ اوربدعنوان عناصر کا کڑا احتساب چاہتے ہیں , , عوام کرپشن کرنیوالوں کیساتھ نہیں ،دیانتدار قیادت ہی ملک کو مسائل سے نکالے گی ،نئے پاکستان میں شفافیت کے مینار قائم ہوںگے , ,مستحق افراد کیلئے ای خدمت مراکزپر ون ونڈوویلفیئر کاؤنٹرزبنائے جارہے ہیںجہاں سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کی سروسز فراہم کی جائیںگی , : خواجہ سراء بچوں کیلئے تعلیم،مفت علاج، سکریننگ، قانونی اورنفسیاتی مشاورت اورشیلٹر فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں , / وائس چیئرمین پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی علی اسجدملہی کی ملاقات،سینئر صحافی ثقلین جاوید کے والدکے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا خطاب پوری قوم کے دل کی آواز ہے اور وزیراعظم عمران خان نی22کروڑ عوام کی امنگوں کی بھر پور ترجمانی کی ہے کیونکہ پاکستانی عوام کرپشن کا خاتمہ اوربدعنوان عناصر کا کڑا احتساب چاہتے ہیں ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آج یہاں ایک بیان میں کہا کہ لوگ چاہتے ہیںکہ ملک لوٹنے والوں کو عبرت کانشان بنادیا جائے اورلوٹی ہوئی دولت واپس لائی جائے۔
انہوںنے کہا کہ کرپٹ عناصرنے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایااورملک کو لوٹنے والے انجام سے نہیں بچ سکیںگے۔انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کی کرپشن کیخلاف جدوجہدنتیجہ خیز ثابت ہورہی ہے۔وزیراعظم عمران خان کے دور میں کرپشن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔انہوںنے کہا کہ کرپشن کیخلاف جنگ میں سر بلند رہنے پر وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
عوام کرپشن کرنیوالوں کیساتھ نہیں ،دیانتدار قیادت ہی ملک کو مسائل سے نکالے گی ۔نئے پاکستان میں شفافیت کے مینار قائم ہوںگے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں وائس چیئرمین پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی علی اسجدملہی نے ملاقات کی،جس میں پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کی کارکردگی اور متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارنے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ محروم معیشت افراد کی فلاح وبہبود کے حوالے سے پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کا کردار بہت اہم ہے اورموجودہ حکومت مستحق خواتین، ضرورت مند بچوں اور بے آسرا بزرگوں کی فلاح و بہبود کوبے حد مقدم سمجھتی ہے اور پنجاب میں نئی سوشل پروٹیکشن پالیسی کے ذریعے مستحق افراد کی فلاح وبہبودکا وعدہ پورا کریںگے۔
سوشل پروٹیکشن پالیسی کا مقصد معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا ہے اور اسی مقصد کے لئے مستحق خواتین، بچوں اوربزرگوں کے لئے خصوصی پراجیکٹس شروع کئے جارہے ہیں اور کم وسیلہ طبقات کی براہ راست فلاح وبہبود کیلئے نئے پروگرامز تشکیل دیئے جائیں گے ۔انہوںنے کہاکہ مستحق خواتین ،بچوں اوربزرگوں کی سہولت کیلئے ای خدمت مراکزپر ون ونڈوویلفیئر کاؤنٹرزبنائے جارہے ہیں اورون ونڈو کائونٹرز کے ذریعے مستحق خواتین، بچوں اور بزرگوں کو سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کی سروسز فراہم کی جائیںگی۔
انہوں نے کہاکہ خواجہ سراء بچوں کیلئے تعلیم،مفت علاج، سکریننگ، قانونی اورنفسیاتی مشاورت اورشیلٹر فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ کے ذریعے دیہی خواتین کو معاشی خود مختاری کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ معاشرے کے پسماندہ طبقے کی فلاح وبہبود ہمارا نصب العین ہے ۔ پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سینئر صحافی ثقلین جاوید کے والدکے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 12 جون 2019

Share On Whatsapp