Pakistan Have Got 5 Matches Remaining - Against India, South Africa, New Zealand, Afghanistan And Bangladesh. Out Of These 5 Matches, They've To Win 4 Of Them To Qualify For Next Stage

قومی ٹیم کے لیے ورلڈ کپ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا انتہائی مشکل ہوگیا

سرفراز الیون کو اب بقیہ5میں سے4میچز ہر حال میں جیتنا ہوں گے

ٹانٹن : آسٹریلیا کے خلاف اہم مقابلے میں شکست کے بعد قومی ٹیم کے لیے ورلڈ کپ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا انتہائی مشکل ہوگیا ہے ۔ ورلڈ کپ کے اس انتہائی اہم مقابلے میں پاکستان کو دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے ہاتھو ں 41رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد اس کے سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات نہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں ،قومی ٹیم نے اب تک میگا ایونٹ میں4میچز کھیلے ہیں جن میں سے وہ صرف ایک مقابلہ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے جبکہ دو مقابلوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا ،سرفراز الیون کا رن ریٹ بھی انتہا ئی ناقص (-1.796) ہے ۔
پاکستان نے اب میگا ایونٹ میں 5مزید لیگ میچز کھیلنے ہیں اور اس کے حریفوں میں بھارت،جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ،افغانستا ن اور بنگلہ دیش شامل ہیں ،قومی ٹیم کو اگر سیمی فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کرنے کی اپنی امیدیں برقرار رکھنی ہیں تواسے ان 5میں سے کم از کم 4میچز بڑے مارجن سے جیتنا ہوں گے تاکہ فائنل فور میں کوالیفائی کرنے کی امیدیں برقرار رہ سکیں ۔                                                                                                                      

تاریخ اشاعت : بدھ 12 جون 2019

Share On Whatsapp