سابق کپتان راشد لطیف کا سابق ٹیسٹ امپائر ریاض الدین کے انتقال پر اظہار تعزیت

کراچی۔ : سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم و صدر پی ڈی سی اے راشد لطیف، پیٹرن ان چیف سلیم کریم، اعزازی سیکریٹری امیر الدین انصاری، میڈیا مینجر محمد نظام، ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر فواد مصطفی، صبیح اظہر، جمیل کامران، محمد جاوید، اسلیم برائیچ، جاوید اشرف، صادق کھتری، خاور عزیز، ڈاکٹر نعمان پالیکر، جاوید امین، عمران خان، امتیاز اقبال اور کپتان پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم نہار عالم سمیت پاکستان بھر کے ڈس ایبلڈ کرکٹرز نے سابق ٹیسٹ امپائر ریاض الدین کے انتقال پر دلی تعزیت اور گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو جاری کردہ اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں انہوں نے دعا کی کہ رب کریم مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل پر اجر عظیم عطا فرمائیں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 12 جون 2019

Share On Whatsapp