ابھی تو شہباز شریف کا بس نہیں چلتا ورنہ قومی اسمبلی سے لندن تک پل بنا دیں، فواد چوہدری

, حکومت پنجاب ساڑھی7ارب روپے میٹروچلانے کیلئے دے رہی ہے، ہم نے ہیلتھ ٹیکس کولڈ ڈرنکس سگریٹ پر لگایا ہے، خطاب

اسلام آباد : وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ابھی تو شہباز شریف کا بس نہیں چلتا ورنہ قومی اسمبلی سے لندن تک پل بنا دیں۔وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ادارے پی سی آر ڈبلیو آر کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ (ن) لیگ نے کئی مضحکہ خیز کام کیے ہیں ،ہر سڑک پر پل بنا دیا گیا، شہبازشریف کا بس چلے تو لندن اور پیرس میں بھی پل بنا دیں۔
فواد چوہدری نے کہاکہ گزشتہ حکومت نے ملک میں لوٹ مار کی اب ہمیں اورنج لائن ٹرین چلانے کیلئی9ارب کی سبسڈی دینا پڑے گی جبکہ حکومت پنجاب ساڑھی7ارب روپے میٹروچلانے کیلئے دے رہی ہے، ہم نے ہیلتھ ٹیکس کولڈ ڈرنکس سگریٹ پر لگایا ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان بنانے والے بڑے وسیع النظر لوگ تھے، ہمیں ملک کو ترقی یافتہ بنانا ہے تو دن ران محنت کرنا پڑے گی اور میراتو کام ہے میں ہمیشہ مزدور کے ساتھ ہوتا ہوں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 12 جون 2019

Share On Whatsapp