مریم اورنگزیب کی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر اور پی پی پی خاتون کارکن پر ایف آئی آر کے اندراج کی مذمت

ڈی چوک پر 126دن دھرنا دینے، سرکاری عمارتوں اور پولیس پر حملے کرنے والوں کو سیاسی کارکن برداشت نہیں ہورہے، بیان

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر اور پی پی پی خاتون کارکن پر ایف آئی آر کے اندراج کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی چوک پر 126دن دھرنا دینے، سرکاری عمارتوں اور پولیس پر حملے کرنے والوں کو سیاسی کارکن برداشت نہیں ہورہے۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ سیاسی کارکنوں پر پرچے اور گرفتاریاں آمرانہ اور فسطائی ذہنیت کی عکاسی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جبر کے ہتھکنڈوں سے سیاسی مخالفین اور کارکنوں کو ڈرایا اور دھمکایا نہیں جاسکتا ۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں سول نافرمانی پر عوام کواکسانے میں ملوث شخص مخالف سیاسی نعرہ برداشت نہیں ۔

تاریخ اشاعت : بدھ 12 جون 2019

Share On Whatsapp