عثمان ڈار سے اقوام متحدہ کے ترقیاتی ادارے کے نمائندے کی ملاقات ،یو این ڈی پی کیساتھ تکنیکی اور مالی تعا و ن کے امور پر گفتگو

اسلام آباد : وزیراعظم کے معا ون خصو صی براے امور نوجوانان، محمّد عثمان ڈار سے اقوام متحدہ کے ترقیاتی ادارے کے پاکستان میں نمائندے ، اگنا سیو ارتزا نے ملاقات کی جس میں نوجوانوں کی سماجی اور معاشی ترقی کے وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت مختلف پروگراموں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے یو این ڈی پی کے ساتھ تکنیکی اور مالی تعا و ن کے امور زیر بحث آئے۔
محمّد عثمان ڈار نے اگنا سیو ارتزا کو وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے مختلف پروگراموں سے آگاہ کیا۔ملاقات میں یہ بات زیر بحث آئی کہ یو این ڈی پی ان پروگراموںکوعملی جامہ پہنانے کے لئے تمام بین الاقوامی ڈونر اداروں کی کانفرنس بلائیگا جس میں ان کو دعوت دی جائیگی کہ وو ان پروگراموں میں عملی طور پر شرکت کریں ۔یو این ڈی پی ان ڈونرز کو قائل بھی کرے گا کہ وہ ان پروگراموں کو زیادہ سے زیادہ موثر بنانے کے لیے حکومت پاکستان سے تکنیکی اور مالی تعا و ن کریں ۔محمّد عثمان ڈارنے اگنا سیو ارتزا کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت مختلف پروگراموں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے حکومت پاکستان سے تکنیکی اور مالی تعا و ن پر آمادگی کا اظہار کیا ہے ۔

تاریخ اشاعت : بدھ 12 جون 2019

Share On Whatsapp