ملک کو لوٹنے والے انجام سے نہیں بچ سکیں گے‘ وزیراعظم کا خطاب پوری قوم کے دل کی آواز ہے،عثمان بزدار

لاہور۔12 جون : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا خطاب پوری قوم کے دل کی آواز ہے اور وزیراعظم نی22کروڑ عوام کی امنگوں کی بھر پور ترجمانی کی ہے کیونکہ پاکستانی عوام کرپشن کا خاتمہ اوربدعنوان عناصر کا کڑا احتساب چاہتے ہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بد ھ کے روز یہاں ایک بیان میں کہا کہ لوگ چاہتے ہیں کہ ملک لوٹنے والوں کو عبرت کانشان بنادیا جائے اورلوٹی ہوئی دولت واپس لائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ کرپٹ عناصرنے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایااورملک کو لوٹنے والے انجام سے نہیں بچ سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی کرپشن کیخلاف جدوجہدنتیجہ خیز ثابت ہورہی ہے۔وزیراعظم عمران خان کے دور میں کرپشن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کیخلاف جنگ میں سر بلند رہنے پر وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔عوام کرپشن کرنیوالوں کیساتھ نہیں،دیانتدار قیادت ہی ملک کو مسائل سے نکالے گی۔نئے پاکستان میں شفافیت کے مینار قائم ہوں گے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 12 جون 2019

Share On Whatsapp