برونو سوریز اور جان پیئرز سٹٹ گارٹ اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں داخل

برلن۔ : برازیل کے برونو سوریز اور ان کے آسٹریلوی جوڑی دار جان پیئرز سٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئے۔ جرمنی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پہلے رائونڈ میچ میں برونو سوریز اور جان پیئرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جان لینرڈ سٹرف اور ٹم پٹز پر مشتمل جرمن جوڑی کو انتہائی سخت مقابلے کے بعد 4-6، 7-5 اور 10-6 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 12 جون 2019

Share On Whatsapp