سپریم کور ٹ نے نجی سکولوں کی فیسوں کی وصولی سے متعلق کیس میں لاہور ہائیکورٹ کافیصلہ کالعدم قرار دے دیا،

, سندھ ہائیکورٹ کے فل بنچ کافیصلہ برقرار

اسلام آباد ۔ : سپریم کور ٹ نے نجی سکولوں کی جانب سے زائد فیسوں کی وصولی سے متعلق کیس میں لاہور ہائیکورٹ کافیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ کے فل بنچ کافیصلہ برقراررکھ دیا ہے اور واضح کیاہے کہ نجی سکولوں کی فیسوں میں سالانہ پانچ فیصد اضافہ ہوگا،عدالت نے فیسوں میں20 فیصد کمی کرنے سمیت تمام عبوری احکامات واپس لے لئے اورہدایت کی کہ نجی سکولز فیس کم کرنے کے فیصلے کے بعد سے لے کر اب تک کم کردہ فیس بطور بقایاجات وصول نہ کریں۔ نجی سکولز صرف قانون کے مطابق ہی فیس وصول کر سکیں گے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میںتین رکنی بنچ کے ایک رکنجسٹس فیصل عرب نے فیسوں میں پانچ فیصد اضافے کی حد سے اختلاف کیا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 12 جون 2019

Share On Whatsapp