اپوزیشن راہنماؤں کو فرضی اور جعلی مقدمات میں جیلوں میں ڈالنا احتساب نہیں انتقام ہے،بلاول بھٹو زر داری

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ اپوزیشن راہنماؤں کو فرضی اور جعلی مقدمات میں جیلوں میں ڈالنا احتساب نہیں انتقام ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بیان میں کہاکہ میرے ترجمان اور سینیٹ انسانی حقوق کمیٹی کے چیئرمین پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے خفیہ ایف آئی آر کا اندراج اور اسے چھپانا قابل مذمت ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ کس قانون کے تحت سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کے خلاف درج ایف آئی آر سیل کی گئی اور سامنے نہیں لائی جارہی،اس قسم کے ہتھکنڈے صرف آمرانہ دور میں استعمال کئے گئے۔انہوںنے کہاکہ انصاف کا تقاضہ ہے کہ ہر شخص کو اس پر لگائے گئے الزامات سے فوری آگاہ کیا جائے۔انہوںنے کہاکہ ہمیشہ عدلیہ اور قانون کی بالادستی کی بات کی، حکومت کی جانب سے قانون کی دھجیاں بکھیرنے پر عدلیہ نوٹس لے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالے کسی دباؤ میں آنے والے نہیں ہیں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 12 جون 2019

Share On Whatsapp